داخل جنت ہوا چشتی میاں

 داخل جنت ہوا چشتی میاں


عاشق خیرالوریٰ چشتی میاں

نائب خواجہ پیا چشتی میاں


منبع جود و سخا چشتی میاں 

پیکر صدق و صفا چشتی میاں


دس جمادی الآخریٰ سہ شنبہ کو 

داخل جنت ہوا چشتی میاں


قلب میں اپنے بسا کر چل دئے

علم دین مصطفےٰ چشتی میاں


راہبر تھے رہ نما تھے پیشوا 

اختر برج ہدیٰ چشتی میاں


خوب کرکے خدمت دین متین 

خلد میں اب جا بسا چشتی میاں


متقی و پارسا و باعمل 

تھے بلاشک و شبہ چشتی میاں


ناتواں سبطین کی ہے یہ دعا 

خواب میں آنا شہا چشتی میاں


ازقلم:

محمد سبطین رضا سبطٓین مرتضوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے