منقبت در شان حضرت علامہ غلام عبد القادر چشتی علیہ الرحمہ براؤں شریف

 منقبت در شان حضرت علامہ غلام عبد القادر چشتی علیہ الرحمہ براؤں شریف 



مظہر شان شعیب الاولیاء چشتی میاں

اہل سنت کے مقدس پیشوا چشتی میاں

آپ کی خدمات کے بکھرے ہیں جلوے ہر طرف

ترجمان مسلک احمد رضا چشتی میاں

قوم کو دیتے رہے مانند أبائے کرام

زندگی بھر درس عشق مصطفی چشتی میاں

آپ کی ہر فکر میں پنہاں تھا راز انقلاب

آپ نے بیدار ملت کو کیا چشتی میاں

علم کی نشر و اشاعت میں گزاری زندگی

آپ نے ڈنکا بجایا دین کا چشتی میاں

آپ کا دینی تصلب استقامت آپ کی

بہر امت ہے اصول رہنما چشتی میاں

اس خلا کا جلد پر ہونا بہت دشوار ہے

 آپ کی رحلت سے جو پیدا ہوا چشتی میاں

سچ ہے جو جاتا ہے خالی چھوڑ جاتا ہے جگہ 

ہاں کچھ ایسا ہی ہے جانا آپ کا چشتی میاں

 سونا سونا دکھ رہا ہے جامعہ فیض الرسول

 اس کا ذرہ ذرہ ہے ماتم کدا چشتی میاں 

موت اک عالم کی ہے لاریب اک عالم کی موت

 آپ کی رحلت پہ ایسا ہی لگا چشتی میاں

آپ کا فرزند افسر آپ کا ہو جانشین

پیش حق کیف الحسن کی ہے دعا چشتی میاں


از قلم:

کیف الحسن قادری

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے