"چل دئے ہیں سوئے جنت حضرت چشتی میاں"

 "چل دئے ہیں سوئے جنت حضرت چشتی میاں"




ہیں ہمارے دل کی چاہت حضرت چشتی میاں

چل دئے ہیں سوئے جنت حضرت چشتی میاں


آنکھ میں آنسو  لیے  کہتے ہیں دیوانے سبھی

ہو گیے دنیا سے رخصت حضرت چشتی میاں


سیرت و کردار میں بھی ارفع و اعلی  تھے آپ

 تھے مرے رب کی عنایت حضرت چشتی میاں


حضرتِ  یارِ علی کا  خاص  ہے  فیض  و  کرم

آپ کی  اعلی  ہے نسبت حضرت چشتی میاں


جگمگاتا   ہر  طرف  ہے آج جو  فیض الرسول

آپ نے کی خوب خدمت حضرت چشتی میاں


عاشقانِ  حضرتِ    یارِ   علی  یہ   کہہ   اٹھے

آپ سے ہم کو ہے الفت حضرت چشتی میاں


دوستوں  کے  واسطے  تو وہ بڑے  دلدار  تھے

دشمنوں پر تھے قیامت حضرت چشتی میاں


یاد   کرتا   رہتا ہے  'ساقی'   ہمیشہ   آپ   کو

خواب میں دکھلادیں صورت حضرت چشتی میاں



از - ✍️

غلام غوث ساقی تنویری

گورا چوکی گونڈہ یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے