منقبت
سرکار براؤں حضور شعیب الاولیاء
الشاہ محمد یار علی
لقد رضی المولی عنہ براؤں شریف
(پانچویں منقبت)
آپ کی ایسی ہے عظمت حضرت یار علی
غیر بھی کرتے ہیں عزت حضرت یار علی
رکھا چالیس سال تک تکبیرِ اولی کا خیال
آپ نے کی یوں عبادت حضرت یار علی
کیوں براؤں میں نزولِ رحمتِ باری نہ ہو
آپ کی اس جا ہے تربت حضرت یار علی
علم و حکمت کا بنا جو گلستاں فیض الرسول
ہے بنا تیری بدولت حضرت یار علی
عاشقوں کے واسطے ہے مرجع و آماج گاہ
آپ کی پرنور تربت حضرت یار علی
آپ کی نسبت کی برکت سے بڑھی ہے دہر میں
فیضیوں کی قدر و قیمت حضرت یار علی
صاحبانِ تاج ہیں کاسہ بکف در پر ترے
واہ رے شانِ سخاوت حضرت یار علی
زندگی بھر مذہب و ملت کی خدمت خوب کی
اس لیے نازاں ہے خَلقت حضرت یار علی
میں گلِ فیضی ہوں اور گلشن مرا فیض الرسول
اور اس گلشن کی نکہت حضرت یار علی
اپنے قد سے بڑھ کے حاتم کررہا ہے آرزو
بخش دیں اس کو زیارت حضرت یار علی
از : عبدالمبین حاتم فیضی
0 تبصرے