منقبت در شان حضرت مخدوم اشرف علیہ الرحمہ

منقبت در شان حضرت مخدوم اشرف علیہ الرحمہ
۔۔
 نائب سید کونین ہیں مخدوم اشرف
سب مریدین  کے سکھ چین ہیں مخدوم اشرف

 ان کے در ہوتی ہیں زائر کی مرادیں پوری
یوں کرامات کے مابین ہیں مخدوم اشرف

چرخ سیرت کے ستاروں میں یہ سرگوشی ہے
ماہ افلاک شریفین ہیں مخدوم اشرف

دیں کی تبلیغ و اشاعت میں گزارے لمحات
عاشق حضرت حسنین ہیں مخدوم اشرف

خاندان نبوی کے ہیں حسیں چشم و چراغ
نور حسنین کریمین ہیں مخدوم اشرف

تشنگی بجھتی ہے ہر طالب حق کی ان سے
علم کے مجمع بحرین ہیں مخدوم اشرف

وہ شریعت کے امام اور طریقت کے امیر 
معرفت کے ورق عین ہیں مخدوم اشرف

ہند میں ان سے ہوا *عینی* فروغ اسلام
جسم اسلام کی عینین ہیں مخدوم اشرف
۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی قدسوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے