حضرت علامہ محمد افسر علوی صاحب کی ایک اور اہم پیش کش

*حضرت علامہ افسر علوی صاحب کی ایک اور اہم پیش کش*


      اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں انٹرنیٹ تقریباً ہر انسانی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے یہ اور بات ہے کہ انٹرنیٹ کو استعمال میں لانے والے دو خانوں میں منقسم ہیں (١)وہ لوگ جو انٹرنیٹ کو صحیح کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں (٢)وہ لوگ جو انٹرنیٹ کو غلط کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں ثانی گروپ  سے تو ہمیں کچھ مطلب نہیں، آج ہم بات کریں گے ان لوگوں کے بارے میں جو انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کر کے ویکیپیڈیا کے ذریعے قرآن و حدیث کی باتیں اور بزرگان دین کے ارشادات و فرمودات عوام الناس تک پہنچا رہے ہیں جو کہ وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت بھی ہے اس لیے کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آج کے اس موبائل اور انٹرنیٹ کے دور میں اکثر لوگ قرآن و حدیث کو پڑھنے اور سمجھنے نیز مسائل کی جانکاری کے لیے ویکیپیڈیا پر ہی وزٹ کرتے ہیں 

        اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے نیز لوگوں کے اصرار پر مجلہ پیام شعیب الاولیاء کے چیف ایڈیٹر نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء و مظہر حضور شعیب الاولیاء اولاد حضور چشتی میاں حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد افسر علی علوی صاحب قبلہ نے  مجلہ پیام شعیب الاولیاء کی ویب سائٹ www.payameshuaibulaulia.com  کو لانچ کرنے کا عزم مصمم کر لیا ہے انشاءاللہ یہ ویب سائٹ اسی سال عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے پربہار اور حسین موقع پر 22 محرم الحرام شریف کو لانچ کر دیا جائے گا اس ویب سائٹ پر انشاءاللہ آپ سہ ماہی مجلہ پیام شعیب الاولیاء کو اپنے موبائل کے اسکرین پر پڑھ اور دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ قرآن و حدیث ، دینی مسائل اور بزرگان دین بالخصوص خانوادۂ حضور شعیب الاولیاء کے جملہ بزرگان دین کے حالات زندگی اور ان کی دینی ملی اور سماجی خدمات کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں

            جن کو نہیں معلوم ہے ان کی جانکاری کے لیے ہم بتا دیں کہ مجلہ پیام شعیب الاولیاء کا رسم اجراء 20 فروری 2022 کو 30/ ویں عرس مظہر شعیب الاولیاء کے پر بہار موقع پر عمل میں آیا تھا الحمدللہ تب سے یہ رسالہ مکمل پابندی کے ساتھ شائع ہو کر شائقین مطالعہ کے میزوں کی زینت میں اضافہ کررہا ہے، محض ڈیڑھ سال کی اس قلیل مدت میں مجلہ پیام شعیب اللا ولیاء نے عوام و خواص بالخصوص علماء و ائمہ کے درمیان کافی زیادہ مقبولیت اور شہرت حاصل کرلیا ہے اس رسالے کی ضرورت اور اہمیت کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں نے حضرت سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس رسالے کو انٹرنیٹ پر بھی لانچ کیا جائے تاکہ اس کی افادیت میں مزید وسعت ہو سکے اسی کے پیش نظر www.payameshuaibulaulia.com ویب سائٹ  کو لانچ کیا جا رہا ہے آپ حضرات اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس ویب سائٹ پر وزٹ کر کے اپنے مطالعے میں اضافہ کرتے رہیں 
اور دعا کریں کہ مولا تعالی مجلہ پیام شعیب الاولیاء اور اس ویب سائٹ کو خوب مقبولیت عطا فرمائے اور لوگوں تک دین متین کی باتوں کو پہنچانے کا بہترین اور مضبوط پلیٹ فارم بنائے اور نبیرۂ شعیب الاولیاء و مظہر حضور شعیب الاولیاء حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد افسر علوی صاحب کے علم و عمل اور عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے ، ان کو دین متین کی خدمت انجام دینے کا مزید حوصلہ اور جذبہ عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین 

*ایک اہم گزارش*

    اہل ثروت حضرات اور ہمدردان قوم و ملت بالخصوص حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ سے عقیدت و محبت رکھنے والوں کی بارگاہوں میں گزارش ہے کہ مجلہ پیام شعیب الاولیاء کے خود بھی ممبر بنیں اور اپنے متعلقین کو بھی ممبر بنائیں ممبر بننے کے لئے کانٹیکٹ کریں 
+917081182040

اور اس رسالے کو خرید کر اپنے مرحومین کے نام سے مدارس اسلامیہ اور دیگر تعلیم گاہوں میں ضرور تقسیم کریں ، رب قدیر توفیق عطا فرمائے آمین

از ۔ فیض الرحمن صدیقی علیمی خادم دارالعلوم احمدیہ اشرفیہ ، پونہ مہاراشٹر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے