مناقب حضور طاہر ملت بہترین ادب پارہ

مناقب حضور طاہر ملت بہترین ادب پارہ 

از۔محمدقمرانجم قادری فیضی
چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف 

 

ہماری جدید تاریخ نویسی کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ ان میں عوام کی خواہشات و جذبات او رمفادات کو نظرانداز کرکے شخصیتوں کے گرد تقدس کا ہالہ بنا کر ان کے کارناموں کی تفصیلات دی جاتی ہیں اور وہ لوگ جن کا عوام سےکوئی تعلق نہیں تھا انہیں عوامی رہنما کا خطاب دے کر ان کی عظمت کے گن گائے جاتے ہیں یہا ں ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ موجودہ تاریخ سوائے شخصیتوں ، ان کے حالات زندگی اور ان کے نظریات کے علاوہ کچھ نہیں؟ اگر ہم اس سوال کا تجزیہ کریں تو ہمارے سامنے یہ حقیقت واضح ہوکر آتی ہے کہ ہماری تاریخ میں یہ شخصیتیں اس لئے ہیں کہ ہماری تاریخ اقلیت کی تاریخ ہے۔ یہ امراء ، زمینداروں ، جاگیراروں کی تاریخ ہے اس میں نہ تو عوام کو شامل کیا گیا ہے۔ او رنہ ہی ان کی سرگرمیوں کو اہمیت دی گئی ہے اس لئے اگر ان شخصیتوں کو ہماری تاریخ سے نکال دیا جائے تو یقیناً ہمارے پاس کچھ نہیں رہے گا۔

 اس لئے ان شخصیتوں کے گرد تقدس کا ہالہ بنادیا جاتا ہے تاکہ کوئی ان کے نظریات و افکار کو چیلنج نہ کرسکے اور انہوں نے جو مراعات اپنے طبقے کے لئے حاصل کی ہیں انہیں ہمیشہ کےلئے محفوظ رکھا جاسکے۔ہماری تاریخ نویسی عقیدت کے جذبات سےبڑی متاثر ہوئی ہے ۔ اسی لئے ہماری تاریخ کا بیشتر حصہ عقیدت کے جذبات کے تحت لکھا گیا ہے ۔

 مستجاب الدعوات، عمدۃ الخلف، بقیۃ السلف، اولاد رسول اعظم ،نبیرہ میر عبدالواحد بلگرامی، بدر طریقت ،رہبر راہ شریعت، گل گلزارِ واحدیت ،حضور طاہر ملت ،تاجدارِ بلگرام حضرت الحاج الشاہ سید آل رسول عرف میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمۃ والرضوان کی ،دینی،روحانی ،علمی،مذہبی ،فکری حیات و خدمات اور احوال و آثار پر ایک عظیم سوانحی خاکہ مرتب کر کے منظرِ عام پر لانے کا ارادہ کیا گیا تھا،جو کہ اب طبع ہو کر منظر عام پر آنے کے لئے تیار ہے ۔ جو کہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت سید سہیل میاں قادری واحدی چشتی مدظلہ العالی و النورانی سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ  بلگرام شریف کی سرپرستی میں شائع ہونے والا ہے 
 

 اس کتاب کی خاص اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسمیں حضرت سید طاہر میاں بلگرامی علیہ الرحمہ کے مہد سے لے کر لحد تک کے سارے تفصیلی حالات و واقعات، اور آپ کے زندگی کے اہم خد وخال کو تحقیقی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک عظیم ترین کارنامہ ہے اس کتاب کی ضخامت 150/  صفحات سے زائد ہے۔جس کو خلیفہ حضور طاہر ملت علامہ مفتی محمد اسرار احمد فیضی واحدی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار ضلع گونڈہ نے بڑی عرق ریزی و جانفشانی سے تالیف کیا ہے ۔
جس کتاب میں فضیلۃ الشیخ علامہ مفتی محمد رابع نورانی بدری مدظلہ العالی براؤں شریف، علامہ طارق انور مصباحی صاحب قبلہ کلکتہ،علامہ طفیل احمد مصباحی صاحب قبلہ راجستھان، علامہ محمد ارشد علیمی علیگ صاحب قبلہ دھسوا، ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی علیگ برجمن گنج، علامہ مفتی سید شہباز اصدق غوثی چشتی صاحب قبلہ ساؤتھ افریقہ ، علامہ مفتی عطا محمد مصباحی نوری صاحب قبلہ اترولہ، علامہ مفتی شاہد علی مصباحی جالون ، علامہ سبطین رضا مرتضوی، جیسی عظیم ترین شخصیات کے قلم کی جلوہ باریاں بکھری ہوئی ہیں۔
اللہ تعالی مناقب حضور طاہرملت کو مقبول عوام و خواص بنائے، آمین ثم آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے